اوئیتا، کوماموتو میں ریکارڈ بارش سے 6 ہلاک، 50,000 کو انخلا کا حکم

ٹوکیو: اہلکاروں اور جمعرات کی اطلاعات کے مطابق، کیوشو میں جنوب مغربی صوبوں کوماموتو اور اوئیتا میں ریکارڈ شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 6 لوگ ہلاک، 18 لاپتہ ہو گئے جبکہ 50,000 کو انخلا کے احکامات دے دئیے گئے۔

کوماموتو صوبے میں ہنگامی امداد کے کارکنوں نے مٹی کے تودوں تلے مکانات دبنے اور لوگوں کے پھنس جانے کی کئی ایک اطلاعات پر مدد پہنچائی، جبکہ رسائی کی سڑکیں بھی کیچڑ اور شدید بہتے پانی کی وجہ سے بلاک ہیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، “خاص طور پر کوماموتو اور اوئیتا کے صوبوں میں ہم علاقے میں ہونے والی شدید ترین بارشوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں”۔

صوبہ کوماموتو نے 60 اور 70 کے پیٹے میں چار خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کی جب پانی نے ان کے گھر تباہ کر دئیے تھے، جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاں ایک آدمی بھی ہلاک ہوا۔

مقامی حکومت نے کم از کم 17 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات وصول کی ہیں، جن میں سے اکثر ابلتے دریاؤں کے ہاتھوں بہہ گئے یا اپنے گھر تباہ ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.