ٹوکوی: نیشنل پولیس ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران جاپان میں جوڑوں کے مابین گھریلو تشدد کے رپورٹ شدہ کیسوں کی تعداد 2011 کے مقابلے میں 46.3 فیصد زیادہ ہے۔
این پی اے نے کہا کہ شادی شدہ و غیر شادی شدہ جوڑوں کے مابین مصدقہ گھریلو تشدد کے کیسوں کی مجموعی تعداد 2016 تھی، جو 2011 کے جنوری تا جون کے عرصے کے دوران ہونے والے کیسوں سے 600 زیادہ ہے۔ نشانہ بننے والوں میں 94 فیصد خواتین تھیں۔
کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یکلخت اضافہ اصل میں نشانہ بننے والوں کی جانب سے پولیس کو جرم کی اطلاع دینے زیادہ امکانات کی وجہ سے ہے۔
این پی اے نے کہا کہ سب سے زیادہ اضافہ سائیتاما، چیبا اور گونما کے صوبوں میں ہوا۔
دریں اثنا، این پی اے کے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ سونامی سے متاثرہ تین صوبوں ایواتے، میاگی اور فوکوشیما میں تصدیق شدہ جرائم کی تعداد 1500 کم ہو کر 19,086 ہو گئی۔ اس کمی کی وجہ علاقے میں زیادہ تعداد میں پولیس تھانوں اور پولیس گشت کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا گیا۔