کیکوچی پر 1995 میں ٹوکیو کے گورنر کو پارسل بم بھیجے جانے کے ضمن میں اقدام قتل کا الزام عائد

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے اوم شرینکیو کلٹ کی سابقہ رکن 40 سالہ ناؤکو کیکوچی پر 1995 میں ٹوکیو کے گورنر کے دفتر بھیجے جانے والے پارسل بم میں ملوث ہونے پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

کیکوچی کو پچھلے ماہ ٹوکیو میں حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر مبینہ طور پر 1995 کے ٹوکیو سب وے سیرین گیس حملے میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ پولیس کے مطابق، اپنی گرفتاری کے بعد کیکوچی نے گیس کی پیداوار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا تاہم اس نے کہا کہ وہ اس وقت اس کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔

پیر کو پولیس نے انکشاف کیا کہ کیکوچی پر پارسل بم بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے کا شبہہ ہے جس نے ٹوکیو کے گورنر کے دفتر میں مئی 1995 میں ایک سرکاری ملازم کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

کیکوچی پر بم کے لیے خام مال فراہم کرنے کا الزام ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے تاکاہاشی نے بنایا اور بھیجا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.