مخمور ڈرائیور نے کاریں ایک دوسرے پر چڑھا ڈالیں، ایک ہلاک

کاناگاوا: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک 35 سالہ شخص پر گاڑی کے ذریعے قتل کا الزام لگایا ہے جب اس نے ایبینا، صوبہ کاناگاوا میں اتوار کو شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے چھ گاڑیں ایکدوسرے پر چڑھا دیں۔ پولیس نے کہا کہ کاروں میں سے ایک کا ڈرائیور حادثے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ جس کا نام تاکیشی کائیتو پتا چلا ہے، نے قریباً صبح 3:10 بجے روٹ 246 پر سرخ بتی پر کھڑی گاڑیوں کی ایک قطار میں پیچھے سے اپنی گاڑی دے ماری، جبکہ سامنے سے ایک ٹرک آ رہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ٹکراؤ کے بعد تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ پہلی کار کا 35 سالہ ڈرائیور کینتارو ساتو، سکنہ ماچیدا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران کائیتو نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایبینا کے ایک بار میں شراب پیتا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ سگریٹ سلگانے کی کوشش کر رہا تھا جب وہ اپنے سامنے موجود گاڑی کے پچھواڑے میں جا گھسا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.