وارنر کی فلم ‘گینگسٹر اسکواڈ’ میں کولوراڈو قتل عام کے بعد تبدیلی کا امکان

لاس اینجلس: فلم تھیٹر میں فائرنگ کے واقعے کی روشنی میں وارنر برادرز اپنی فلم ‘گینگسٹر اسکواڈ’ کے منصوبے میں تبدیلی کا سوچ رہے ہیں، تاہم ہالی ووڈ کے نبض شناسوں کو اس کے علاوہ جمعے کو اورورا، کولوراڈو میں ہونے والے قتل عام سے کوئی خاص فرق پڑتا محسوس نہیں ہوتا۔

جمعے کو وارنر برادرز نے ‘گینگسٹر اسکواڈ’ کے ٹریلر واپس لے لیے جب ایک بندوق بردار نے ان کی ایک اور فلم ‘دی ڈارک نائٹ رائزز’ کے آدھی رات کے پریمئیر شو کے موقع پر 12 افراد کو ہلاک اور 58 کو زخمی کر دیا تھا۔ ٹریلرز میں ایک ایسا منظر شامل تھا جس میں آدمی فلم تھیٹر میں بیٹھے ناظرین پر مشین گنوں سے گولیاں برسانا شروع کر دیتا ہے۔ ہالی ووڈ ذرائع کے مطابق، بیٹ مین فلم کے ویک اینڈ کے نتائج تخمینہ جات سے ذرا سا نیچے آئے ہیں، تاہم فلم نے پھر بھی امریکہ اور کینیڈا میں 162 ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے، جو فلمی تاریخ میں تیسرا بہترین افتتاحی ہفتہ رہا۔ 1990 کی سائنس فکشن فلم ‘ٹوٹل ری کال’ کا ری میک 3 اگست کو تھیٹروں میں پہنچے گا۔

بڑے فلم اسٹوڈیوز نے اس ناگہانی کے پیش نظر اتوار کو اپنے ٹکٹوں بارے عمومی ڈینگوں سے پرہیز کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.