جیک مین آسٹریلیا میں ‘وولف رین’ کی عکس بندی شروع کریں گے

سڈنی: ہالی ووڈ اسٹار ہگ جیک مین اپنی ‘ایکس مین’ سیریز کی فلموں کی اگلی قسط کی عکس بندی اگلے ہفتے سے ٹوکیو میں شروع کر رہے ہیں، اگرچہ ابھی تک ہیروئن کا تعین نہیں ہو سکا۔

‘دی وولو رین’ میں جیک مین اپنے مشہور ترین کردار میں آہنی پنجوں کے ساتھ نظر آئیں گے اور آسٹریلوی حکومت کی جانب سے 12.8 ملین ڈالر کی گرانٹ کے بعد سڈنی میں اس کی عکس بندی کریں گے۔

43 سالہ جیک مین نے منگل کو وزیر اعظم جولیا گیلارڈ کی جانب سے سیٹ کے دورے کے موقع پر مزاحاً کہا کہ انہیں فلم میں رول دیا جا سکتا ہے۔ “میں نہیں جانتا کہ آپ ان کی مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کے بارے جانتے ہیں یا نہیں؛ فلم جاپان میں سیٹ کی گئی ہے اور وہ تلوار اور نن چکو کے ساتھ بہت اچھی طرح کھیل لیتی ہیں”۔

جیک مین، جنہوں نے عتراف کیا کہ وہ ‘لیس میزریبلز’ میں ‘جین والجین’ کا کردار ادا کرنے کے بعد وزن کم کرنے کے لے جد و جہد کر رہے ہیں، نے کہا کہ ‘وولو رین’ کے طور پر ان کا کردار، جسے انہوں نے 12 سال قبل ادا کرنا شروع کیا تھا، “میرے کیرئیر کی ریڑھ کی ہڈی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.