ٹوکیو: ایک 63 سالہ شخص کو منگل کو ٹوکیو میں ایک ڈاکخانے میں ڈکیتی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، کینجی تاکائی نامی مشتبہ ہامورا میں ایک ڈاکخانے میں صبح 9:40 پر داخل ہوا۔ وہ ایک کھلونا پستول کے ساتھ خاتون کارکن کے کاؤنٹر کے پیچھے گیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا۔ خاتون کی جانب سے 110,000 ین نقد پکڑائے جانے کے بعد تاکائی نے ڈاکخانہ چھوڑ دیا۔
پولیس کے مطابق، ایک مرد ملازم اور راہگیر نے اس کا پیچھا کیا اور قریباً 40 میٹر کی دوری پر اسے جا لیا۔