پانچ بوئنگ ڈریم لائنر طیاروں کو مرمت کی ضرورت، اے این اے

ٹوکیو: آل نیپون ائیرویز (اے این اے) نے پیر کو کہا کہ وہ پانچ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کی انجن کے نقص کے لیے مرمت کرا رہا ہے، جو مصیبت زدہ ائیر لائن کے لیے تازہ ترین مسئلہ ہے۔

ترجمان کے مطابق، جاپانی کیرئیر نے پچھلے ہفتے ڈریم لائنر کے انجن ساز ادارے رولز رائس کی جانب سے گئیر باکس میں نقص کے اعلان کے بعد طیارے گراؤنڈ کر دئیے تھے۔

اے این اے نے کہا کہ اس نے دو طیاروں کی خدمات فوری طور پر معطل کر دیں تاکہ پرزے بدلے جا سکیں، جبکہ اس نے بوئنگ کی جانب سے طیاروں کے خطرناک ہونے کے اعلان کے بعد باقی تین بھی گراؤنڈ کر دئیے۔

زیادہ تر ہلکے مخلوط مادوں سے تیار کردہ ڈریم لائنر کے بارے میں بوئنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہی حجم کے دوسرے طیارے کی نسبت 20 فیصد کم ایندھن خرچ کرتا ہے اور طویل فاصلوں تک پرواز کرنے والا پہلا وسط جسامتی طیارہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.