شیبویا میں بیچ بچاؤ کرانے والا آدمی پیچھےسے چاقو کھا بیٹھا

منگل کی صبح ٹوکیو کے شیبویا ضلعے میں ایک آدمی کو اس وقت پیٹھ میں چاقو مار دیا گیا جب وہ دو دیگر اشخاص کے مابین بیچ بچاؤ کرا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، آدمی جو 20 کے پیٹے میں ہے، نے صبح پانچ بجے کے قریب ڈوگینزاکا نزد جے آر شیبویا اسٹیشن، دو آدمیوں کے مابین ہاتھا پائی ختم کرانے کے لیے مداخلت کی۔ اس ہنگامے کے دوران اسے پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ حملہ آور ٹیکسی میں فرار ہو گیا۔ دوسرا آدمی بھی موقع سے بھاگ نکلا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جایا گا تاہم اس کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی بھی آدمی سے واقف نہیں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.