4 سالہ بچہ پارکنگ گیراج کار لفٹ سے کچل کر ہلاک

ایواتے: ہاناماکی، صوبہ ایواتے میں پیر کی رات ایک 4 سالہ لڑکا پارٹمنٹ کے پارکنگ گیراج میں کاروں کے لیے لگی لفٹ تلے کچل کر ہلاک ہو گیا۔

تفتیش کاروں کے مطابق، خیال کیا جا رہا کہ مذکورہ لڑکا، جو اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رہنے والے ایک ڈاکٹر کا بچہ تھا، کار پارک میں لفٹ اور پچھلی دیوار کے مابین پھنس گیا۔

پولیس نے کہا کہ جب حادثہ رونما ہوا تو لڑکے کی ماں زیر زمین گیراج میں اپنی کار پارک کر رہی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جیسے ہی پلیٹ فارم اوپر اٹھنا شروع ہوا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا بچہ پیچھے رہ گیا ہے، اور عین اسی موقع پر دروازہ خودکارانہ بند ہو گیا۔ اس سے منسوب بیان کے مطابق، وہ اسے دوبارہ کھولنے میں ناکام رہی۔

پولیس نے کہا کہ ہیٹرو کچلے جانے کے سبب بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

حادثے کی ٹھیک ٹھیک وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.