اوساکا: اوساکا کے بڑبولے مئیر تورو ہاشیموتو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2006 سے 2008 تک ایک نائٹ کلب کی ہوسٹس کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رہے ہیں۔
صحافی اس ہفتے 43 سالہ مئیر سے سوکان بونشُن نامی میگزین کے اس ہفتے کے شمارے میں شائع ہونے والی کہانی کے بارے میں بار بار سوال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے اس بارے بات کی تھی، اور معافی مانگی تھی۔
ہوسٹس کا کہنا ہے کہ جب ہاشیموتو اوساکا کے گورنر بنے تو معاشقہ 2008 میں جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔
ہاشیموتو، جو سات بچوں کے باپ ہیں، حالیہ مہینوں میں تنازعات کے ایک سلسلے میں الجھے رہے ہیں، جس میں آخری وقت میں اوئی ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کی مخالفت سے یوٹرن، ٹیٹوز والے سرکاری ملازمین کے خلاف مہم، اور مقامی حکومت کے ملازمین کو وارننگ کہ ان کے کوئی بنیادی انسانی حقوق نہیں ہیں وغیرہ شامل ہیں۔