ایپل کا نیا آئی فون مزید پتلے ڈسپلے کا حامل ہو گا

ہانگ کانگ: منگل کی ایک اطلاع کے مطابق، ایپل متوقع طور پر اس سال بعد میں اپنے نئے آئی فون کی نقاب کشائی کرے گا جس میں تازہ ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کی وجہ سے مزید پتلی اسکرین لگی ہو گی۔

ڈاؤ جونز نیوز وائر نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگلی نسل کا آئی فون، جسے پرستار آئی فون 5 کہہ کر پکارتے ہیں، ایشیائی پرزہ ساز اداروں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

اس نے کہا کہ جاپانی ایل سی ڈی ڈسپلے ساز شارپ اور جاپان ڈسپلے انکارپ کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریائی ایل جی ڈسپلے کو، اس وقت اگلے آئی فون کے لیے پینلز کی بڑے پیمانے پر تیاری کر رہے ہیں۔

بڑے پیمانے پر توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں اس آلے کا اعلان کرے گا، جو انتہائی مقبول آئی فون فور ایس کے اجراء کے قریباً بارہ ماہ کے بعد سامنے آئے گا۔ آئی فون فور ایس ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی موت کے بعد پیش کی جانیوالی پہلی مصنوعہ تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.