ازومی کی ین کی قدر بڑھائے جانے پر پھر تنبیہہ

ٹوکیو: وزیر خزانہ جون ازومی نے منگل کو دوبارہ خبردار کیا ہے کہ ین کی قدر میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اور انہوں کرنسی کو لگام دینے کے لیے فاریکس مارکیٹ میں ایک اور مداخلت عندیہ بھی دیا۔

ازومی نے ٹوکیو میں معمول کی ایک نیوز بریفنگ کو بتایا، “یہ واضح ہے کہ ین کی قدر میں حالیہ یکطرفہ اضافہ جاپان کی اقتصادی صورتحال کی عکاسی نہیں کر رہا”۔

“اب سے ہم زرمبادلہ کی حرکات و سکنات کا زیادہ چوکس انداز میں بغور جائزہ لیں گے۔” “ہم سٹے بازانہ تحاریک کے خلاف اقدامات کو خارج از امکان قرار نہیں دیں گے اور جب ہمیں ضرورت محسوس ہوئی ہم فیصلہ کن اقدام اٹھائیں گے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.