اوساکا: پولیس نے ایک تفتیش کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد منگل کو اوساکا میں ایک بین الاقوامی طالبعلم کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے کی وجوہات کا پتا چلانا ہے۔
پولیس نے کہا کہ 28 سالہ ویتنامی شخص، جو تویوناکا میں واقع اوساکا یونیورسٹی میں سائنسی پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخل ہے، کو شام 4:20 کے قریب کیمپس پر اس حالت میں پایا گیا کہ اس کے پیٹ میں چاقو گڑا ہوا تھا۔ ہسپتال کے اہلکاروں نے کہا کہ متوقع طور پر آدمی چند ہفتوں میں روبہ صحت ہو جائے گا۔
متاثرہ شخص نے ابھی تک پولیس کو کوئی بیان نہیں دیا۔ تفتیش کار ان حالات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس حملے کی وجہ بنے۔ کوئی بھی عینی شاہد موجود نہیں تھا اور پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ کیس قتل عمد کا تھا یا خود کشی کی کوشش۔
مذکورہ آدمی یونیورسٹی میں 2010 سے پڑھ رہا ہے۔