جاپان گلاسکو میں اسپین کے خلاف ‘معجزانہ فتح’ پر مسرور

ٹوکیو: جاپان جمعے کو انتہائی پرجوش تھا جب اس کی مردانہ سوکر ٹیم نے اولمپک کی سوکر تاریخ کے عظیم ترین اپ سیٹ میں سے ایک کرتے ہوئے اسپین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ناقابل یقین شکست دے دی۔

اخبارات نے اٹلانٹا گیمز میں برازیل کے خلاف فتح “میامی میں معجزہ” کی یاد تازہ کرتے ہوئے جمعرات کی فتح کو”گلاسگو میں معجزہ” قرار دیا۔

یوکی اوتسو کی جانب سے پہلے ہاف میں کیا جانےو الا گول ان کی ٹیم کو ناک آؤٹ راؤنڈز تک جانے کا عظیم موقع فراہم کرے گا۔

“ہم جیت گئے! لیکن وہ (کھلاڑی) اولمپک چیمپئن بننے کے امیدوار اسپین کے خلاف اچھا لڑے اور قابل تعریف فتح حاصل کی،” یومیوری نے کہا۔

اخبار نے سومو پہلوانی میں اپ سیٹ شکست کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح کو اس فتح پر منطبق کرتے ہوئے اسے “سنہری ستارہ” قرار دیا “جو جاپانی سوکر کی تاریخ میں چمکتا رہے گا”۔ سوکر جاپان کے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.