ٹوکیو: جمعرات کی ایک رپورٹ کے مطابق، نومورا ہولڈنگز گروپ کے چیف ایگزیکٹو کینیچی واتانابے فرم میں ہونے والے رسواکن اسکینڈل کی ذمہ داری لیتے ہوئے مستعفی ہو جائیں گے۔
یہ رپورٹ اس وقت آئی ہے جب جاپانی بروکریج فرم نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ وہ کلائنٹس تک اندرونی معلومات لیک ہونے کے اسکینڈل کے بعد اپنے بیشتر سینئر عہدیداروں کی تنخواہ میں عارضی طور پر نصف کی کٹوتی کرے گی۔ نیکےئی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اب کمپنی اور اس کے چوٹی کے عہدیداروں نے بادی النظر میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوامی نظروں میں دوبارہ اعتماد کے حصول کے لیے یہ اقدام زیادہ مناسب ہے۔
جاپان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج سرویلنس کمیشن (ایس ای ایس سی) نے اطلاع کے مطابق سراغ لگایا ہے کہ نومورا کے سیلز اہلکاروں نے ان پیکس، میزوہو فائنانشل گروپ اور ٹوکیو الیکٹرک پااور کمپنی کی کیپٹل بڑھانے کے متعلق معلومات 2010 میں ایسے کیسوں میں کلائنٹس کو فراہم کیں جن میں وہ لیڈ مینجر کے طور پر کام کر رہی تھی۔
جون میں ایس ای ایس سی نے نیو یارک سے تعلق رکھنے والی اس فرم سے کہا تھا کہ وہ 2010 میں ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے حصص کی فروخت کی خفیہ معلومات کی تجارت کرنے کے بدلے 14.7 ملین ین (190،000 ڈالر) جرمانہ ادا کرے۔