کیپکو چیف کی جانب سے تاکاہاما ری ایکٹر دوبارہ چلانے بارے اظہار خیال پر ایدانو کی ناراضگی

ٹوکیو: وزیر معیشت تجارت و صنعت یوکیو ایدانو نے جمعرات کو کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی (کیپکو) کے صدر کو ان کے اظہار خیال پر تنقید کا نشانہ بنایا جو انہوں نے بدھ کو یوٹیلیٹی کے دو مزید بند پڑے ایٹمی ری ایکٹر چلانے کے بارے میں کیا تھا۔

اوئی میں ایٹمی ری ایکٹر نمبر چار کے دوبارہ آغاز کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیپکو کے صدر نے کہا تھا، “اگلے ممکنہ شروع ہونے والے امیدوار تاکاہاما، فوکوئی کے ری ایکٹر نمبر 3 اور 4 ہیں”۔ ایدانو نے یاگی کے تبصروں کو “انتہائی افسوسناک” قرار دیا۔

وزارت نے عوامی غم و غصے اور اوئی ری ایکٹروں کے دوبارہ آغاز کے بعد اس ماہ کے شروع میں ہونے والے مظاہروں سے بچنے کے لیے پلانٹ دوبارہ چلانے کے بارے بہت کم معلومات جاری کی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.