اوتسو کے مئیر کی جانب سے بلیئنگ کے بعد خودکشی کرنے والے طالبعلم کے والد سے معذرت

شیگا: صوبہ شیگا میں اوتسو شہر کے مئیر نے بدھ کو ایک 13 سالہ بچے کے والد سے معافی مانگی، جس نے پچھلے سال اکتوبر میں اسکول میں بلیئنگ کے بعد اپنے آپ کو ختم کر لیا تھا۔

اوتسو کے مئیر ناؤمی کوشی کے ساتھ ہونے والی 90 منٹ طویل ملاقات، جو میڈیا کے لیے کھلی تھی، میں لڑکے کے 47 سالہ باپ کے ہمراہ اس کا وکیل بھی تھا۔

کوشی نے اعتراف کیا کہ اسکول اور اوتسو بورڈ آف ایجوکیشن بلیئنگ کی روک تھام کے لیے اقدام نہ کرنے کے سزاوار ہیں اور انہوں نے خودکشی کے سلسلے میں ان کی تفتیش کو گھسی پٹی قرار دیا۔

باپ نے اسکول اور تعلیمی بورڈ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کر رکھا ہے جس نے ابتدا میں کہا تھا کہ دو ہفتہ قبل کی بلیئنگ اور 13 اکتوبر کو بچے کی موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں، اگرچہ لڑکے کی موت کے بعد کروائے گئے دو سوالناموں سے واضح ہوا تھا کہ کم از کم 60 لڑکے اس بلیئنگ کے گواہ تھے۔

مئیر کوشی نے کہا کہ ماہرین کا پینل نجی اجلاس منعقد کرے گا، تاہم لڑکے کے باپ نے کہا کہ پینل شہری حکومت کا منظور نظر نہیں ہو سکتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.