فوکوکا میں پولیس والا مجرم گینگ سے رشوت لیتے پکڑا گیا

فوکوکا: فوکوکا میں ایک اسسٹنٹ انسپکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ اس نے منظم جرائم کے گینگ سے تفتیشوں پر ہونے والی پیش رفت کی معلومات مہیا کرنے کے بدلے میں رشوت وصول کی ہے۔

فوکوکا کی صوبائی پولیس کے مطابق، 49 سالہ افسر جس کا نام توشیو ناکامورا پتا چلا ہے، کے بارے خیال ہے کہ اس نے کیتاکیوشو کے علاقے میں سب سے بڑے یاکوزا گینگ ‘کودو کائی’ کو مشورہ دیا تھا کہ کس طرح دھمکانے اور بلیک میل کرنے کے فوجداری الزامات سے بچا جائے۔ اپنی خدمات کے بدلے میں ناکامورا نے مبینہ طور پر ایک لاکھ ین وصول کیے۔ پولیس سے منسوب بیان کے مطابق، اسے رقم دینے والے دو دو یاکوزا اراکین کو بھی رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران، اطلاع کے طمابق نومورا نے یاکوزا اراکین کو ان کے ٹھکانوں پر ہونے والے پولیس چھاپوں کی پیشگی اطلاع کے بدلے دو لاکھ ین نقد وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ناکامورا نے تفتیش کاروں کو کہا کہ وہ قرض میں بری طرح جکڑا ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.