فوکوشیما: فوکوشیما کی پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک 45 سالہ بے روزگار شخص کو حراست میں لیا ہے جس کا تعلق ایک جوڑے کے قتل سے بنتا ہے، جو جمعرات کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ اکی ہیتو یوکوکورا نامی مشتبہ نے مبینہ طور پر 55 سالہ نوبوہیرو ایندو اور اس کی 56 سالہ بیوی یوکیو ایندو کو ان کے گھر واقع ایزومیساتو میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ ان کی لاشیں جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب اہلخانہ نے دریافت کیں۔ خون سے لتھڑا ایک چاقو، جس کے بارے میں پولیس کو آلہ قتل ہونے کا شبہہ ہے، بھی قریب ہی پایا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ایک عینی شاہد نے اس آدمی کو علاقے سے قریباً اسی وقت بھاگتے ہوئے دیکھا تھا جب پولیس کے اندازے کے مطابق قتل کی یہ واردات رونما ہوئی۔
یوکوکورا، جس کی کوئی مستقل رہائشگاہ نہیں ہے، کو جمعہ کو زیر حراست لیا گیا۔ پولیس سے منسوب ایک بیان کے مطابق، اس کے پاس ایک اے ٹی ایم کارڈ بھی تھا، جس کا تعلق ایندو خاندان سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کار میں رہ رہا تھا۔