حکومت کی جانب سے تابکاری سے متعلق ماہر طبیعات کی ایٹمی نگران ادارے کے نئے سربراہ کے طور پر نامزدگی

ٹوکیو: پچھلے سال کے فوکوشیما بحران کے بعد ٹوٹنے والا اعتبار بحال کرنے کی کوشش کے تناظر میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت نے جمعرات کو شونیچی تاناکا، جو تابکار طبیعات کے ماہر ہیں، کو نئے ایٹمی حفاظتی ادارے کا نگران نامزد کیا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آفت کو ٹالنے میں ناکام سمجھے جانے والے “ایٹمی گاؤں” کے صنعتی اہلکاروں، سیاستدانوں اور یوٹیلیٹی آپریٹرز کے سخت خلاف عوام کا اعتماد بحال ہو سکے گا یا نہیں۔

67 سالہ تاناکا، جو کیبنٹ آفس کے اٹامک انرجی کمیشن کے سابقہ نائب سربراہ ہیں، کو چار دوسرے امیدواروں کے ہمراہ نئے ایٹمی نگران ادارے کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا۔

وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو نے اپنی حکومت کی جانب سے نامزدگیاں پارلیمان میں پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “ہم انتہائی نازک صورتحال میں ہیں کہ ریاست اور انتظامیہ پر عوامی اعتماد کو دوبارہ کیسے بحال کریں”۔

آفت کے بارے دو تحقیقات، ایک حکومتی اور دوسری پارلیمانی، نے مطعون کن رپورٹس مہیا کی ہیں کہ نگران ادارے، فوکوشیما آپریٹر اور حکومتی اہلکار بحران سے کس بری طرح نمٹے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.