ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو کہا کہ حکومت چینی جہازوں کی جانب سے دراندازی کی روک تھام کے لیے متنازع جزائر کے گرد گشت میں اضافہ کرے گی۔
ایوان زیریں میں بات چیت کرتے ہوئے نودا نے کہا کہ امسال چینی جہاز جاپانی علاقائی پانیوں میں کئی بار دیکھے گئے ہیں اور مزید اضافہ کیا کہ سیلف ڈیفنس فورس کو جاپانی حاکمیت کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، نودا نے کہا کہ جاپانی حکومت سفارتی کوششوں کے ذریعے کسی بھی قسم کے بحران کو ٹالنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
یہ جزائر، جو جاپانی میں سین کاکوس اور چینی میں دیاوؤ کہلاتے ہیں، چین، جاپان اور تائیوان کے درمیان ایک تلخ علاقائی تنازعے کی وجہ ہیں۔