کاناگاوا: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے ہفتے کو کہا کہ اس سال مارچ میں یاماتو کے چار مرد پولیس افسروں کے ہاتھوں ایک جونئیر خاتون پولیس افسر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے خلاف انضباطی کاروائی ہو گی۔
ان آدمیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ درجے کو استعمال کرتے ہوئے خاتون کو حکم دیا کہ وہ ناشائستہ حرکات کرے۔ فوجی ٹی وی کے مطابق، چاروں آدمی، جو 30 کے پیٹے میں ہیں، 20 کے اریب قریب عمر کی خاتون کو ایک کاراؤکے بار میں لے گئے۔ پھر انہوں نے اسے لباس اتارنے، مرد افسروں میں سے ایک کا لباس پہننے کا حکم دیا اور زبردستی اس سے بوس و کنار کیے۔
اس واقعے کے بعد خاتون نے تھانے، کہ جہاں وہ تعینات تھی، میں اپنے افسر اعلی سے اس بارے میں مشورہ کیا۔ اس کے بعد کیس کے بارے میں معلومات عام ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق، تفتیش شروع کی گئی اور چار کے چار آدمیوں نے اس واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان سے منسوب بیان کے مطابق، وہ اس وقت ڈیوٹی سے فارغ اور نشے میں تھے، اور انہوں نے اپنے افعال پر معذرت کی۔
انضباطی کاروائی اگلے ماہ عمل میں لائی جائے گی۔