برطانوی پولیس اولمپک ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی تفتیش میں مصروف

لندن: اتوار کے ایک اخبار کے مطابق، برطانوی پولیس نے کھیلوں کے تین باضابطہ ایجنٹوں کی جانب سے اولمپک ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کے سلسلے میں ایک تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سکاٹ لینڈ یارڈ نے اولمپک کے اہلکاروں اور ایجنٹوں کی جانب سے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹ میں 10 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کی خفیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیش شروع کی۔

کھیلوں کے ٹکٹ سے متعلقہ فراڈ کے لیے قائم کی گئی فورس، آپریشن پوڈیم کے سراغرسانوں نے اخبار کی جانب سے مہیا کردہ 20 گھنٹے سے بھی زیادہ عرصے کی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کی تھی۔

“ہم نے 2012 کے کھیلوں میں اس طرح پیسہ کمانے والے کسی بھی شخص کے خلاف اقدام اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.