تمام نظریں معذوروں کے لیے نئے آلہ تحریر پر

پیرس: ایک فرانسیسی محقق نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جو معذور لوگوں کو ایک اپنی آنکھیں استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر اسکرین پر تحریر لکھنے یا لکیریں کھینچنے (ڈرائنگ وغیرہ) کی صلاحیت دیتا ہے۔

آنکھوں کی حرکات کی نگرانی کرنیوالے سر پر ٹنگے کیمروں کی مدد سے تجربے میں شریک افراد ایک سادہ کمپیوٹر اسکرین پر لکھنے اور لکیریں کھینچنے کے قابل ہو سکے، جو بیماری یا حادثے کی وجہ سے عدم حرکت کا شکار لوگوں کے لیے تازہ ترین پیش رفت ہے۔

لورین سئیو کا نظام، جو ابھی آزمائشی نمونہ ہی ہے، آنکھوں کی ٹیڑھی میڑھی یا تیز حرکات کو ہموار انداز تحریر میں تبدیل کر دیتا ہے۔

ایسے نظام پہلے بھی موجود ہیں، تاہم ان میں سے کوئی بھی متعلقہ شخص کو اپنے ہی حروف اس قدر درستگی کے ساتھ کھوجنے کی سہولت نہیں دیتا۔

جولائی میں انجینئرز نے کہا تھا کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر تیار کردہ ویڈیو گیمنگ ساز و سامان کو استعمال کرتے ہوئے ایک آلہ بنایا ہے جو معذور لوگوں کو صرف اپنی آنکھوں کے استعمال سے ماؤس کرسر کنٹرول کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور اس کی قیمت 30 ڈالر (25 یورو) سے کم تھی۔

ایسی ٹیکنالوجی تصلب انساج، پارکنسن، ضعف عضلات اور ریڑھ کی ہڈی کی تکالیف یا اعضاء بریدگی کے شکار افراد کی آزادی کو کسی حد تک بحال کرنے کی امید دلاتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.