مینامیسومی: سامورائی زرہ بکتر پہنے ایشِن تاکاہاشی ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے سائے میں ایک قدیم میلے میں شرکت کی۔
11 مارچ، 2011 کے زلزلے و سونامی اور اس کے بعد ایٹمی بحران اور تابکاری کے خدشات کی وجہ سے انخلائی احکامات کے بعد یہ ہزار برس قدیم میلہ “سوما نوماؤئی” یا جنگلی گھوڑوں کا تعاقب منسوخ کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب کے برس 10 ویں صدی کے لباس پہنے تاکاہاشی اور دوسرے افراد یہ امید کر رہے ہیں کہ روایتی میلہ ان کی آفت زدہ آبادی میں امید کی نئی لہریں پیدا کرنے میں مددگار ہو گا اور نئی نسل کو تحریک دے گا۔
“یہ بحالی کی جانب پہلا علامتی قدم ہے”، مینامیسوما، جو دیو ہیکل سونامی تلے آنے کے بعد پگھلاؤ کا شکار ہونے والے ایٹمی بجلی گھر سے 20 کلومیٹر دور ایک چھوٹی سی آبادی ہے، میں سورج ڈھلتے وقت کھڑے 69 سالہ تاکاہاشی نے اے ایف پی کو بتایا۔
پچھلے میلوں میں استعمال ہونے والے قریباً 100 گھوڑے سونامی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے یا پلانٹ کو گرد و نواح کو داخلہ بند علاقہ قرار دینے کے بعد بھوک سے ایڑیاں رگڑ گڑ کر مر گئے۔
“ہمیں امید ہے کہ یہ ہماری آبادی کی تعمیر نو میں تیز رفتاری پیدا کرنے میں مددگار ہو گا۔”