ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ ہفتے کو ٹوکیو کے توشیما وارڈ میں حکومتی زیر انتظام چلنے والی رہائشگاہ سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ دریافت شام 6 بجے کے قریب ہوئی جب پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ سے بدبو آنے کی شکایت کی۔ پولیس رہائش گاہ میں داخل ہوئی اور 70 و 40 کے پیٹے میں دو خواتین کی لاشیں پائیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ کئی دن پہلے ہی فوت ہو چکی تھیں۔
مقامی حکام کا خیال ہے کہ وہ دونوں ماں بیٹی تھیں، جو اکٹھی رہتی تھیں اور سماجی طور پر الگ تھلگ ہو گئی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ خواتین کی لاشوں پر زخموں کے کوئی واضح نشانات موجود نہ تھے اور اپارٹمنٹ میں بھی کسی قسم کی اتھل پتھل کے آثار نہ تھے۔
پولیس کا اندازہ ہے کہ کم عمر خاتون 10 دن پہلے مری۔ جبکہ ماں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کچھ دن بعد جان سے گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت دونوں کی شناخت اور موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔