ایٹمی توانائی مخالف امیدوار یاماگوچی گورنر کا انتخاب ہار گیا

ٹوکیو: ایٹمی توانائی کی مخالفت کے نایاب پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والا امیدوار ہفتے کو یاماگوچی کے گورنر کا انتخاب ہار گیا، اگرچہ ہزاروں لوگوں نے دائت کی عمارت کے گرد “انسانی زنجیر” بنائی تھی اور حکومت سے ایٹمی توانائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بہت قریب سے دیکھے جانے والے اس انتخاب میں ایٹمی توانائی مخالف امیدوار تیتسوناری ائیدا نے سابقہ بیوروکریٹ شیگیتارو یاماموتو کے خلاف 252,461 کے مقابلے میں 185,654 ووٹ حاصل کیے۔ دو آزاد امیدواروں نے بھی انتخاب لڑا تھا۔

یہ انتخاب ایٹمی توانائی گہرے مخالف جذبات میں خلا کی نشاندہی کرتا ہے، جو اتوار کو دائت اور ٹوکیو کے دوسرے علاقوں میں ہونے والے مظاہروں اور دور دراز کے دیہی علاقوں، جہاں پلانٹ واقع ہیں اور جہاں لوگ ان کی موجودگی کو قبول کرنے کا زیادہ رجحان رکھتے ہیں، میں پایا جاتا ہے۔

اتوار کو مظاہرین نے کہا تھا کہ فوکوشیما ڈائچی پلانٹ پر پچھلے سال مارچ میں پگھلاؤ کے ایک سے زائد واقعات ہونے کے بعد حفاظتی خدشات کے باوجود، اس ماہ کے شروع میں دو ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ شروع کرنے پر وہ حکومت پر غصے میں ہیں۔ صوبہ یاماگوچی میں ایک ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے تاہم اس پر خدشات ابھر رہے ہیں کہ آیا یہ مکمل ہو بھی سکے گا یا نہیں۔

“ایٹمی توانائی میں اچھا کچھ بھی نہیں ہے۔” “میں ہر روز اس حکوت کا مزید مخالف ہوتا جاتا ہوں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.