آئی اے ای اے گروپ کا اوناگاوا میں ایٹمی پلانٹ کا معائنہ

اوناگاوا: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ماہرین کے ایک گروپ نے فوکوشیما کے تھوڑا سا شمال میں واقع ایٹمی پلانٹ، جسے توہوکو الیکٹرک پاور کو چلاتی ہے، کا دورہ کیا۔

20 رکنی آئی اے ای اے مشن، جو بحران کے بعد میاگی صوبے میں واقع اوناگاوا ایٹمی پلانٹ کا معائنہ کرنے والا پہلا گروپ ہے، کا مقصد یہ پتا لگانا ہے کہ پچھلے برس 11 مارچ کے 9.0 شدت کے زلزلے و سونامی نے پلانٹ کو کتنا نقصان پہنچایا۔

اوناگاوا پلانٹ، جو فوکوشیما ڈائچی کے شمال میں 120 کلومیٹر دور واقع ہے، کے ری ایکٹروں کو جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی ساخت میں بگاڑ آ گیا اور ایک ری ایکٹر کی عمارت کا تہ خانہ زیر آب آ گیا، اگرچہ پلانٹ اپنی ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا تھا۔

ماہر زلزلیات سوجیت ساماڈّار کی سربرہی میں آنے والا یہ مشن 9 اگست تک پلانٹ پر ساز و سامان اور سہولیات کا معائنہ کرے گا۔

مئی میں جاپان کا آخری 50 واں ری ایکٹر حفاظتی جانچ پڑتال کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم دو ری ایکٹر اب دوبارہ سے آنلائن ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.