ٹوکوی: ڈامرے نامی ٹائیفون بدھ کی سہ پہر جاپان پہنچ رہا تھا، جس کی وجہ سے طوفانی بارشوں اور شدید ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئیں جبکہ بہت سی علاقائی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ڈامرے، جس میں 108 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں شامل ہیں، بدھ کی سہ پہر پانچ بجے بحر الکاہل میں کیوشو کے قریب تانیگاشیما کے جزیرے کے قریب بل کھا رہا تھا۔
موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا کہ کیوشو میں شدید ہواؤں کے جھکڑ اور 80 ملی میٹر فی گھنٹہ تک کی بارش ہو سکتی ہے۔
توقع ہے کہ جمعرات کے وسط تک یہ ٹائیفون جزیرہ نما کوریا اور مین لینڈ چین کے درمیان سے ہوتا ہوا بحر زدر پر سے گزرے گا۔
ساؤلا نامی ایک اور ٹائیفون بدھ کو تائیوان اور جاپان کی جنوبی ترین جزیرہ جاتی زنجیر اوکی ناوا کی جانب بڑھ رہا تھا، جو اس سے قبل پیر کو فلپائن کو شکار بنا چکا تھا جہاں 14 ہلاک اور دسیوں لاکھ بجلی سے محروم ہو گئے۔
سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق، ڈامرے اور ساؤلا کی وجہ سے جاپان میں قریباً 250 علاقائی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
دو ہفتے قبل کھانون نامی ٹائیفون جنوبی جاپان سے گزرا تھا، جس نے پہلے ہی سیلابوں سے بحال ہونے والے خطے میں مزید بارشیں برسا دی تھیں۔ ان سیلابی ریلوں سے 30 لوگ ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔