منتخب ہونے پر 10 سال میں ایٹم بجلی گھر ختم کر دوں گا، اوزاوا

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے سامنے نیا سیاسی چیلنج رکھتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں منتخب کیا جاتا ہے تو 10 سال میں جاپان سے ایٹمی بجلی گھر ختم کر دیں گے۔

جولائی میں 70 سالہ اوزاوا نے ڈی پی جے کے 50 منحرف اراکین کے ساتھ اپنی نئی سیاسی جماعت کوکومین نو سیکاتسو گا ڈائچی (سب سے پہلے لوگوں کی زندگیاں) کی بنیاد رکھی تھی، اور ایٹمی توانائی پر ملکی انحصار کم کرنے کی قسم کھائی تھی۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا کے حالیہ بیان، کہ ایٹمی تونائی فی الوقت ضروری ہے، کے بعد اوزاوا نے بدھ کو اپنی نئی جماعت کے ہیڈ کوارٹر رپر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائی کو ختم کرنا ان کی جماعت کے تین اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

سیاسی تجزیہ نگار اندازے لگا رہے ہیں کہ اوزاوا کی سیاسی بیان بازی نئے آنے والے عامی انتخابات کے وقت پر ہو رہی ہے، جن کے بارے میں خیال ہے کہ بس آیا ہی چاہتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.