ٹوکیو: امریکی پاپ دیوی لیڈی گاگا کے ہاتھوں تخلیق ہونے والا ایک نیا پرفیوم بدھ کو جاپان میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ یہ پرفیوم، جسے ‘فےم’ کہا جاتا ہے، ٹوکیو پلازہ اوموتسیندو ہاراجوکو شاپنگ سنٹر میں فروخت کے لیے پیش ہوا، جبکہ عالمی فروخت ستمبر سے شروع ہو گی۔
اس اجرا پر رنگ برنگے کاسٹیوم پہنے لیڈی گاگا کے 300 کے قریب پرستار وہاں کھنچے چلے آئے، جنہیں لٹل مونسٹرز کہا جاتا ہے۔ اولین پرستاروں نے منگل کی شام پانچ بجے سے ہی شاپنگ کمپلیکس کے باہر قطار بنانا شروع کر دی تھی۔
پچھلے ماہ لیڈی گاگا نے ٹوئٹر کے ذریعے پرفیوم کی اشتہاری مہم کا افتتاح کیا تھا۔ فےم کو ‘شہرت کی روح کی طرح سیاہ لیکن ہوا میں مخفی’ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ یہ بوتل میں ہو تو سیاہ نظر آتا ہے لیکن سپرے کرنے پر شفاف ہوتا ہے اور ہوا میں غائب ہو جاتا ہے۔
یہ پرفیوم، جسے امریکی کمپنی کوٹی بیوٹی انک نے تیار کیا ہے، تین طرح کی بوتلوں میں آتا ہے، جن میں ایک 30 ملی لیٹر کی بوتل 4,725 ین اور ایک 50 ملی لیٹر کی بوتل 5,985 ین میں فروخت ہوتی ہے، جبکہ 100 ایم ایل کی تیسری بوتل کی قیمت 9,975 ین ہے۔