ٹوکیو: ائیر لائن نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ جانے والا ایک جاپانی طیارہ، جس میں 265 مسافر اور اراکین عملہ سوار تھے، بدھ کو واپس بلا لیا گیا جب ایک بم کی دھکمی ملی، جس میں اطلاع کے مطابق ایک بدنام زمانہ مجرم کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کیرئیر نے کہا کہ اس نے دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ایک ای میل وصول کی جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ بدھ کی صبح 11:50 پر نیویارک کے لیے روانہ ہونے والے بوئنگ 777 میں بم نصب کیا گیا ہے۔
جیجی پریس نیوز ایجنسی کے مطابق، بدھ کی اس ای میل میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شوکو آساہارا کو رہا کیا جائے، جو 1995 کے ٹوکیو سب وے حملوں کا مرکزی کردار تھا، جن میں13 لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔
کمپنی اہلکار نے کہا کہ طیارے کو 3:10 بجے سہ پہر واپس ناریتا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے کو کہا گیا، جب وہ شمالی بحرالکاہل میں الیوشن جزیروں کی زنجیر پر پرواز کر رہا تھا۔