فوکوشیما کے شہریوں کی ایٹمی توانائی کو “نا”

فوکوشیما: “ایٹمی توانائی کو دفع کرو اور یہ سب جلدی کرو”، فوکوشیما کے رہائشیوں نے بدھ کو جاپانی حکومت کے اہلکاروں کو توانائی پالیسی پر منعقدہ ایک عوامی کچہری میں یہ بات کہی۔ یہ کچہری ایٹمی آفت سے تاراج شدہ علاقے میں منعقد ہوئی تھی، جس نے ایٹمی توانائی کے خلاف سخت مزاحمت پیدا کی ہے۔

فوکوشیما کی کچہری، جو پورے ملک کی 11 میں سے 9 ویں کچہری تھی، کا مقصد ملکی میں توانائی کے ممکنہ ذرائع میں ایٹمی توانائی کا کردار متعین کرنے کے لیے عوامی رائے لینا تھا، جبکہ حکومت بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سخت جد و جہد کر رہی ہے جو ملک کی معاشی نمو کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

ٹوکیو پاور کو کے ملکیتی فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر پچھلے سال 11 مارچ کو زلزلے و سونامی کے بعد پگھلاؤ کے واقعات نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ تمام ایٹمی پلانٹ بند کر دے (جو ایک ماہ پہلے تک بند ہی تھے)، 160,000 لوگوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا اور تابکاری کی زد میں آنے کے خدشات پیدا کیے۔

جاپان آفت سے قبل اپنی توانائی کی ضروریات کا قریباً ایک تہائی ایٹمی توانائی سے پورا کرتا تھا اور اس کا ارادہ تھا کہ ایٹمی توانائی کو مرکزی ذریعہ توانائی کے طور پر برقرار رکھا جائے، جس کا جزوی مقصد گلوبل وارمنگ سے نمٹنا بھی تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.