فوکوشیما کے تین آدمیوں نے عالمی امداد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پیرس ٹوکیو دوڑ مکمل کر لی

ٹوکیو: تین جاپانی اشخاص جن میں ایک 71 سالہ بابا بھی شامل ہے، جمعرات کو وسطی ٹوکیو میں جاگنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ وہ ایک سال قبل یورپ اور ایشیا کی دوڑ لگانے کے لیے نکلے تھے جس کا مقصد آفت زدہ قوم کی مدد کرنے کے لیے دنیا کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

یہ تگڈم، جس کی سربراہ کینی چی ہاتوری کر رہے تھے جو جاپان کی سب سے بڑی کار ڈیلر شپ کے صدر ہیں، 13000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے ملکی دارالحکومت کے کانفرنس ہال میں پہنچی۔

اس گروپ، جس کے اراکین میں ہاتوری کا 28 سالہ بیٹا اکی ہیتو اور 50 سالہ تاکینوبو سوگاما شامل ہیں، نے پچھلے سال 25 جون کو (شمال مشرقی جاپان میں زلزلے و سونامی کے قریباً تین ماہ بعد) پیرس کو الوداع کہا تھا۔

اس آفت میں 19000 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے اور فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر تباہ ہو گیا، جس سے ایک نسل میں دنیا کا بدترین ایٹمی بحران شروع ہوا۔

اس تگڈم نے اپنے سفر کے دوران 14 ممالک سے گزرتے ہوئے 13,350 کلومیٹر کا سفر کیا۔ “میں امید کرتا ہوں کہ ہمارا چیلنج تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے میں مدد دے گا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.