بی او جے پالیسی سازوں کی جانب سے یورپی قرضہ خدشات کے دوران بحالی کی غیر یقینی کیفیت کی وارننگ

کانازاوا: یورپ کا کھولتا ہوا قرضہ بحران بیرونی طلب میں تاخیر پیدا کر سکتا ہے جو جاپان کی اقتصادی بحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے؛ یہ بات بینک آف جاپان کے ایک پالیسی ساز نے کہی اور عالمی اقتصادیات میں مسلسل کساد بازاری پر بینک کے خدشات کو مزید نمایاں کیا۔

بورڈ کے رکن یوشی ہیسا موریموتو مرکزی بینک کے اس موقف پر قائم رہے کہ جاپان کی معیشت کی بحالی کا عمل زیادہ تر تعمیر نو کے کام پر منحصر ہے جو پچھلے سال کے زلزلے کے بعد سے جاری ہے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کمزور عالمی طلب اور یورپ کے حکومتی قرضے، جو مالیاتی منڈیوں میں افراتفری پیدا کیے ہوئے ہے، میں کسی قسم کی بہتری کے آثار نظر نہ آنے کے سبب اقتصادی بحالی پر بے یقینی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مرکزی بینک اپنا موجودہ اثاثے خریدنے کا پروگرام جاری رکھ کر آہستہ آہستہ تحریک میں اضافہ کر رہا ہے، اور عندیہ دیا کہ بینک اب مزید اقدام پر غور و فکر مارکیٹ میں شدید ردعمل کی صورت میں ہی کرے گا۔

مرکزی بینک نے سست ہوتی عالمی معیشت، جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کے مرکزی بینکوں نے زری پالیسی کو نرم کر دیا، کے باوجود مزید نرمی کے اقدامات سے اجتناب کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.