سام سنگ آئی فون کے اجرا سے قبل سپاٹ لائٹ میں آنے کا خواہاں

سئیول: دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون ساز ادارے سام سنگ الیکٹرونکس کو، نے جمعے کو کہا کہ وہ اگست کے آخر تک ایک اور موبائل آلہ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا مقصد ستمبر میں ایپل کی جانب سے آئی فون کے متوقع اجرا سے قبل صارفین کی نظروں میں رہنا لگتا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سام سنگ ایپل انکارپوریشن کے ساتھ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پیٹنٹس پر عدالتی جنگ میں مصروف ہے، جس میں انتہائی دلچسپی لی جا رہی ہے۔ سام سنگ کی حکمت عملی یہ ہے کہ ایپل سے پہلے ہی ایک نئی مصنوعہ جاری کی جائے، تاکہ نئے آئی فون سے قبل ایک نیا فون موجود ہو۔

تجزیہ نگاروں کو توقع ہے کہ نیا آئی فون ستمبر یا اکتوبر میں آئے گا اور چوتھی سہ ماہی میں عالمی طور پر فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

ایک اور موبائل مصنوعہ جاری کرنے سے سام سنگ کو چوتھی سہ ماہی میں ایپل سے بہتر طور پر مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.