ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن نے رواں مالی سال کے لیے اپنا فروخت کا ہدف 9.76 ملین گاڑیوں تک بڑھا دیا اور جمعہ کو سہ ماہی منافع میں طاقتور بحالی کی رپورٹ بھی پیش کی، جو 2011 میں آفات کی وجہ سے خسارے کے بعد منافع کی طرف واپسی ہے۔
ٹویوٹا نے نے کہا کہ اپریل تا جون منافع پچھلے سال کے اسی عرصے کے 1.1 ارب ین کے مقابلے میں 290.3 ارب ین رہا۔ اس کا فروخت کا نیا ہدف 2011 میں فروخت شدہ 7.95 ملین کاروں میں 23 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اور اس میں فروری میں جاری کئے گئے ہدف سے بھی 180،000 گاڑیاں زیادہ ہیں۔
کار ساز ادارے کی سہ ماہی آمدن 60 فیصد کے اضافے سے 5.5 ٹریلین ین ہو گئی، جو پچھلے سال شمال مشرقی جاپان میں زلزلے و سونامی کے بعد فروخت میں ریکارڈ کمی کے بعد ہوا ہے۔ تمام جاپانی کار ساز اداروں کو آفات کی وجہ سے نقصانات اٹھانا پڑے تھے۔
ٹیوٹا نے کہا کہ اس کی گاڑیوں کی فروخت ایک برس قبل کے مقابلے میں دوگنی ہو کر 2.3 ملین گاڑیوں تک پہنچ گئی، جس کی وجہ امریکہ، یورپ، جاپان اور باقی ماندہ ایشیا میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہے۔