مظاہروں کے باعث امریکہ نے جاپان میں اوسپرے طیاروں کی پرواز میں تاخیر کر دی

واشنگٹن: امریکہ نے حادثات پر ہونے والے مظاہروں کے بعد، جمعے کو کہا کہ وہ جاپان میں اوسپرے طیاروں کی پروازیں اس وقت تک ملتوی کر دے گا جب تک اپنے قریبی اتحادی کا اعتماد حاصل نہیں کر لیتا۔

جاپان کے ساتھ ایک نئی خلیج کو مزید گہرا ہونے سے بچانے کے لیے امریکی انتظامیہ نے وزیر دفاع ساتوشی موریموتو کو پینٹاگون کے دورے کے موقع پر اس دوغلے طیارے میں پرواز کروا کے ان کا دل جیتنے کی کوشش کی تھی۔

امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینٹا نے اوسپرے ایم وی 22 کی ضمانت دی اور کہا کہ وہ بذات خود کئی بار اس میں پرواز کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ جاپان میں اس وقت تک طیارے کو گراؤنڈ رکھے گا جب تک حالیہ حادثات پر رپورٹ مکمل نہیں ہو جاتی۔

امریکہ نے دنیا کی تیسری بڑی معیشت میں 47,000 فوجی تعینات کر رکھے ہیں، جو دوسری جنگ عظیم کا شاخسانہ ہے، جس کے بعد جاپان سے مکمل فوج رکھنے کا حق چھین لیا گیا تھا۔

امریکہ نے ایواکونی میں 12 اوسپرے طیارے بھیجے ہیں، جو یاماگوچی صوبے میں ایک میرین بیس ہے۔

اپریل میں 9000 امریکی فوجیوں کی گوام، ہوائی اور آسٹریلیا منتقلی کے اعلان کے بعد دونوں اتحادیوں نے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.