8 سالہ بیٹے کو مارنے پر خاتون زیر حراست

اوساکا: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے اوساکا میں ایک 29 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے 8 سالہ بچے کو مارا تھا۔

چیساتو کوروکی نامی اس خاتون کو پولیس نے جمعرات کو اس کے گھر سے حراست میں لیا جب اس کے خاوند نے اطلاع دی کہ وہ ان کے بچے کو زد و کوب کر رہی ہے۔

کال وصول کرنے کے 15 منٹ بعد جب پولیس اہلکار اس جوڑے کے اپارٹمنٹ، واقع میناتو وارڈ، میں پانچ بجے شام کے قریب پہنچے، تو انہیں بچہ زخمی حالت میں ملا، جو مبینہ طور چند لحظے قبل ماں کا مکا کھانے کی وجہ سے زخمی ہوا تھا۔ کوروکی کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

جمعہ کو لڑکے کے اسکول میں اراکینِ عملہ نے کہا کہ انہوں نے قبل ازیں بھی اس کی کمر اور سینے پر چوٹوں کے نشان دیکھتے تھے اور اسکول نے کمسن بچوں کے مشورہ مرکز کو اس بارے مطلع کیا تھا۔

پولیس کے مطابق، کوروکی نے کہا اس نے اپنے بچے کو اس لیے مارا چونکہ وہ اس کی بات نہیں سنتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.