ہزاروں افراد کی نودا کی رہائشگاہ کے باہر ایٹمی توانائی مخالف ریلی

ٹوکیو: ہزاروں افراد نے جمعہ کو وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے ریلی نکالی، اور پچھلے سال فوکوشیما کےایٹمی بحران پر پیدا ہونے والے ایٹمی توانائی مخالف جذبات کا اظہار کیا۔

یہ جاپان میں مظاہروں کی تازہ ترین مثال تھی، جہاں جون میں وزیر اعظم یوشیکو نودا کی جانب سے دو ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے حکم کے بعد ایٹمی توانائی مخالف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔

نودا نے دوبارہ ایٹمی ری ایکٹر چلانے کے اقدام کی یہ کہہ کر حمایت کی ہے کہ فوکوشیما بحران کے بعد 50 ایٹمی ری ایکٹر بند کر دینے کے بعد جاپان میں بجلی کی کمی کا خطرہ منڈلا رہا تھا، جو کم وسائل والے ملک کی توانائی کا ایک تہائی پورا کرتے تھے۔

وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں نے ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف کھینچا ہے، اور پچھلے ماہ ٹوکیو کے یویوگی پارک میں ہونے والی ریلی میں منتظمین کے مطابق قریباً 170,000 مظاہرین شامل ہوئے تھے۔

موسیقار و کمپوزر ریوئیچی ساکاموتو نے قریباً 3000 افراد کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “مجھے اس حقیقت سے تحریک ملتی ہے کہ لوگ رضاکارانہ طور پر ایک ایسی چیز کے خلاف قدم اٹھا رہے ہیں جو ہماری زندگیوں کو متاثر کر سکتی ہے”۔

“اور میں یہاں آپ میں سے ایک بن کر آتا ہوں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.