ٹوکیو: جاپان کے مالیاتی سیکٹر کے نگران ادارے نے جمعے کو نومورا ہولڈنگز کو حکم دیا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی بروکریج فرم میں انسائیڈر ٹریڈنگ کے شرمناک اسکینڈل کے بعد اپنے آپریشنز میں “بہتری پیدا کرے”۔
مالیاتی خدمات کی ایجنسی (ایف ایس اے) کے سربراہ نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ ایجنسی نے نومورا کے خلاف “کاروبار بہتر انداز میں کرنے” کا حکم جاری کیاہے۔ جبکہ اس سے قبل سیکیورٹیز نگران ادارے نے حکومت پر زوردیا تھا کہ ناپختہ انتظام کی وجہ سے “انتظامی اقدام” کیا جائے۔
جون میں نومورا نے ایک مطعون کن رپورٹ کے نتائج جاری کیے تھے، جس نے خبردار کیا تھا کہ فرم میں “سنجیدہ انتظامی نقائص پائے جاتے ہیں جو (نومورا) پر بطور سیکیورٹی فرم اعتماد کو ختم کر دیں گے”۔
کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سیلز عملے نے کلائنٹس کو حصص کی فروخت کے بارے میں اندرونی معلومات فراہم کیں، اور سیلز ڈیپارٹمنٹ و انویسٹمنٹ بینک کے مابین معلومات کا آزادانہ تبادلہ ہوتا رہا، جس سے عام طور پر اجتناب برتا جاتا ہے۔