ٹوکوی: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کو بند کرنے کے لیے اپنی صحت کو داؤ پر لگانے والے جاپانی کارکنوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد کو ڈپریشن، مستقبل کے بارے ذہنی پریشانی اور جوش کی کمی کا سامنا ہے؛ یہ بات ان کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے والے دو ڈاکٹروں نے کہی۔
دونوں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹیپکو کے کارکنوں میں تابکاری کی زد میں آنے کے خدشات بہت زیادہ تعداد میں نہیں پائے جاتے، اگرچہ کچھ کارکن اس بارے میں فکرمند رہتے ہیں، خصوصاً وہ جنہیں زیادہ تابکاری کی زد میں آنا پڑتا ہے۔
تاہم کارکنوں نے ڈاکٹروں کو بتایا ہے کہ پلانٹ کے گرد واقع پابند علاقے میں سابقہ رہائشیوں نے اپنے گھروں کو مختصر آمد کے دوران انہیں برا بھلا کہا ہے، ان پر بوتلیں پھینکی ہیں اور جسمانی بدتمیزی بھی کی ہے۔
شیگومورا نے کہا کہ ایسا امتیاز کارکنوں پر بہت زیادہ (نفسیاتی) بوجھ ڈالتا ہے۔