50,000 افراد نے ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی 67 ویں برسی منائی

ہیروشیما: دسیوں ہزار لوگوں نے پیر کو ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی برسی منائی، جبکہ مابعد فوکوشیما کے جاپان میں ایٹمی توانائی مخالف جذبات کی لہریں بلند تر ہو رہی ہیں۔

عمر رسیدہ بچنے والے، اعزاء، حکومتی اہلکاروں اور غیر ملکی سفارتکاروں نے ہیروشیما پیس میموریل پارک میں سالانہ برسی میں شرکت کی اور قریباً سات عشرے قبل مغربی جاپان کے اس شہر پر ہونےوالی امریکی بمباری کی یاد تازہ کی۔

قریبا 700 لوگ، جن میں ایٹمی حملے میں بچنے والے اور فوکوشیما کے علاقے کے بے گھر افراد بھی شامل تھے، ایک ایٹمی توانائی مخالف ریلی میں شریک ہوئے، جو پچھلے سال کے ایٹمی بحران کے بعد مظاہروں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا۔

38 سالہ کومیکو اکاموتو، جو دو بچوں کی ماں ہیں اور آفت زدہ شمالی جاپان سے بھاگ کر ہیروشیما آئیں، نے کہا: “ایٹم بم اور ایٹمی حادثوں میں کوئی فرق نہیں ہے”۔

نودا نے دوبارہ ایٹمی ری ایکٹر چلانے کے اقدام کی یہ کہہ کر حمایت کی ہے کہ فوکوشیما بحران کے بعد 50 ایٹمی ری ایکٹر بند کر دینے کے بعد جاپان میں بجلی کی کمی کا خطرہ منڈلا رہا تھا، جو کم وسائل والے ملک کی توانائی کا ایک تہائی پورا کرتے تھے۔

نامےئی کے مئیر توماتسو بابا، جو ایٹمی پلانٹ کے گرد واقع داخلہ بند علاقے کی ایک آبادی ہے، نے تقریب سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا: “میں نے ہیروشیما کو دیکھ کر اپنے قصبے کی تعمیر نو کا عزم پھر سے تازہ کیا ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.