سیندائی میں تاناباتا میلہ شروع

سیندائی: پیر کی صبح صوبہ میاگی میں سیندائی اسٹیشن کے قریب شاپنگ آرکیڈز میں ہزاروں بانس کے کھمبوں پر رنگ برنگے پھریرے لٹکے ہوئے تھے، جو سیندائی میں تاناباتا میلے کے آغاز کی نشانی ہے۔

اس سال کے میلے کا تھیم ‘دعا، امید اور تحسین’ ہے۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے دعائیہ کلمات اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے تحسین آمیز کلمات والے پیغامات قریباً 3000 کے قریب پھریروں اور درختوں کی شاخوں کے ساتھ لٹکے ہوئے ہیں۔

توہوکو ریجن کے تین بڑے میلوں میں سے ایک، سیندائی کا تاناباتا میلہ بدھ تک چلے گا اور اس کے منتظمین کو توقع ہے کہ بیس لاکھ کے قریب لوگ اس میں شرکت کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.