ٹوکوی: جامعہ ناگویا اور فوجتسو نے گھروں میں ٹیلی فون فراڈ کا سراغ لگانیوالی دنیا کی اولین ٹیکنالوجی کی فیلڈ آزمائشیں شروع کی ہیں۔ یہ آزمائشیں، جو اس ماہ کے آخر میں صوبہ اوکایاما میں شروع ہوں گی، اوکایاما کی صوبائی پولیس، اوکایاما میں نیشنل پولیس ایجنسی کا صوبائی انفارمیشن کمیونیکیشن یونٹ، چوگوکو ریجنل پولیس بیورو اور چوکوگو بینک کے تعاون سے کروائی جا رہی ہیں۔
ان آزمائشوں کے دوران، جب کسی زیر نگرانی گھر میں ٹیلی فون فراڈ کا شبہ ہونے والی کال وصول ہو گی، تو پہلے یہ متعلقہ شریک کار کو ایک مصنوعی آواز والے پیغام میں خبردار کرے گی۔
جامع ناگویا اور فوجتسو نے اس سے قبل ‘حد سے زیادہ اعتبار’ والی صورتحال کا سراغ لگانے کےلیے بھی ٹیکنالوجی وضع کی تھی جو متعلقہ فرد کی آواز کے اتار چڑھاؤ پر فوکس کرتی تھی، اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون فراڈ کا سراغ لگانے والی ایک اور بنیادی ٹیکنالوجی ایسے الفاظ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو اس طرح کی فراڈ کالوں میں عام استعمال کیے جاتے ہیں۔