تائیوان نے جزیروں کے تنازعے پر اقدامِ امن کی تجویز پیش کر دی

تائیپے: تائیوان نے اتوار کو ایک تجویز برائے امن پیش کی ہے جس کا مقصد جنوبی بحر چین میں جزیروں کی ایک زنجیر پر موجود علاقائی تنازع پر بڑھتے ہوئے تناؤ میں ٹھہراؤ پیدا کرنا ہے۔ ان جزائر پر چین اور جاپان بھی اپنا حق جتاتے ہیں۔

صدر ما یِنگ جیون کی جانب سے پیش کردہ یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب جاپانی وزیر دفاع ساتوشی موریموتو نے خبردار کیا تھا کہ ٹوکیو اس جزیرہ جاتی لڑی پر اپنے فوجی بھیج سکتا ہے، جنہیں جاپان میں سین کاکو، چین میں دیاؤ یو اور تائیوان میں دیاؤ یوتائی کہا جاتا ہے۔

“دیاؤ یوتائی کے تنازع کی وجہ سے تناؤ میں حالیہ اضافہ مشرق ایشیا میں امن اور استحکام کو تہ و بالا کر سکتا ہے،” صدر ما نے امن معاہدے کی برسی کے موقع پر کہا، جو دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست کے بعد جاپان کے ساتھ اور اس کے بعد کومیناتانگ حکومت کے ساتھ طے پایا تھا، جس کی قیادت چیانگ کائی شیک کے ہاتھ میں تھی۔

پچھلے ماہ، تائیوان اور جاپان کے کوسٹ گارڈ جہاز متنازع جزائر کے نزدیکی پانیوں میں ایک دوسرے سے “ٹکرا” گئے تھے، جب تائیوانی جہاز ایکٹوسٹوں کو اس علاقے میں لے جا رہے تھے۔

ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین اپریل میں تناؤ اس وقت بڑھ گیا تھا جب ٹوکیو کے متنازع گورنر شینتارو اشی ہارا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان جزائر کو ان کے جاپانی مالک سے خرید لے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.