پیرس: فرانس نے دو سزا یافتہ قاتلوں کو پھانسی دئیے جانے کے بعد جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ سزائے موت کے استعمال پر جاری التواء کو پھر سے روبہ عمل لائے۔
40 سالہ جونیا ہوٹاری اور 31 سالہ کیوزو ماتسومورا کی پھانسی کے بعد مارچ سے ریاست میں پھانسی پانے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، جاپان میں 20 ماہ تک کوئی سزائے موت نہیں دی گئی تھی۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، “فرانس جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ 140 ممالک کی پیروی کرتے ہوئے، جنہوں نے بذریعہ قانون یا بذریعہ عمل سزائے موت کو ختم کر دیا ہے، سزائے موت پر جاری التواء کو پھر سے نافذ کرے اور اس دوران سزائے موت کے مستقبل پر قومی بحث کو جاری رکھے”۔