ایوانِ بالا نے کنزمپشن ٹیکس دوگنا کرنے کا بل پاس کر دیا

ٹوکیو: کنزمپشن ٹیکس دوگنا کرنے اور قرضے کے مہیب خلا کو جزوی طور پر پُر کرنے والے ایک بل نے جمعہ کو اپنی آخری پارلیمانی رکاوٹ بھی پار کر کے وزیر اعظم کو فتح دلا دی، اگرچہ بالآخر یہی فتح انہیں نوکری سے ہاتھ دھونے پر مجبور کر سکتی ہے۔

یہ قانون سازی، جس میں بیک وقت ملک کے بےمہار سوشل ویلفیئر سسٹم کی تعمیر نو کی شق بھی شامل ہے، نودا کی 11 ماہ طویل وزارت عظمی کا مرکز توجہ رہی ہے۔

ایوان بالا سے اس کا باہر آ جانا جاپانی لیڈروں کے چل چلاؤ کے دور میں انتہائی نایاب کامیابی ہے، جہاں چھ برسوں میں اتنے ہی وزرائے اعظم آ کر رخصت ہو چکے ہیں۔

ہاؤس آف کاؤنسلرز نے جمعے کو ہفتوں کی ہارس ٹریڈنگ کے بعد بڑی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے ساتھ حکومتی بل کو 49 کے مقابلے میں 188 کی اکثریت سے منظور کر لیا۔

اگرچہ نودا کی جماعت کو زیادہ طاقتور ایوانِ زیریں میں مناسب برتری حاصل ہے، تاہم ایوان بالا میں ان کے اراکین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور انہیں بل کا راستہ صاف کرنے کے لیے مخالفین کو عام انتخابات کی چوری کھلانا پڑی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ نودا کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کو اغلباً ووٹروں کے ہاتھوں نقصان اٹھانا پڑے گا جو نیم دلانہ انداز میں گزارے گئے اقتدار کے تین سال پر ان سے سخت مایوس ہوئے، اور نودا کو اس کی سزا ستمبر کے پارٹی الیکشن میں بھی بھگتنا پڑ سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.