پولیس کے آگے بھاگنے والے بدمست ڈرائیور کے ہاتھوں 15 سالہ لڑکی ہلاک

ماتسویاما: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ پولیس پٹرول کار کے آگے بھاگنے والی ایک کار ماتسویاما، صوبہ ایہائم میں ایک اور گاڑی سے جا ٹکرائی جس سے 15 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ سانحہ جمعہ کو سہ پہر تین بجے کے قریب واقع ہوا جب کاریں ایک قومی شاہراہ پر سرپٹ دوڑ رہی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کو شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا اور اس پر موت کی وجہ بننے والی خطرناک ڈرائیونگ کا الزام بھی عائد کیا جائے گا۔

ایہائم پولیس نے پریس کو بتایا کہ ان کے خیال میں متعاقب افسران غلطی پر نہیں تھے، اور 5 کلومیٹر طویل تعاقب ٹھیک انداز میں سر انجام دیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.